رشی کپور کی اداکارہ میرا سے متعلق وہ خواہش جو ادھوری رہ گئی ، اداکارہ کا حیران کن دعویٰ

امریکا (پی این آئی) گذشتہ روز بالی وڈ ادکارہ رشی کپور انتقال کر گئے تھے۔بالی ووڈ سپر اسٹار رشی کپور کی آخری رسومات رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ممبئی میں ادا کی گئی۔رشی کپور کی موت پر بھارتی اداکاروں کے ساتھ پاکستانی اداکاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا،اسی حوالے سے اداکارہ

میرا کا کہنا ہے کہ رشی کپور ایک بڑے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے۔فلم نظر کی شوٹنگ کے دوران ممبئی میں میری ان سے ملاقات ہوئی۔ان کا انداز گفتگو بہت اچھا تھا اور میرا ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔انہوں نے میرا کام دیکھا اور اس کی تعریف کی۔رشی کپور نے مجھے کہا کہ تمہیں اپنے جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ رشی کپور نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔میری بھی خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ کام کرتی۔ان کے انتقال کی خبر سے مجھے شدید صدمہ پہنچا۔ضح رہے معروف بھارتی اداکاررشی کپور گزشتہ روز اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ۔ رشی کپور ایک طویل عرصے سے بیمار تھے ۔ گزشتہ روز طبیعت خراب ہونےکی وجہ سے انہیں ہسپتال داخل کیا گیا تھا جس کےبعد وہ گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئے ۔ 67 سالہ رشی کپور کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہون نے اپنی اداکاری سے ساری دنیا کو اپنا مداح بنا لیا۔انہوں نے 150 سے زائد بھارتی فلموں میں کام کیا۔ ان کی بہترین فلموں میں بوبی، چاندنی، امر اکبر انتھونی اور دیگر شامل ہیں۔ ان کی موت کی خبر سب سے پہلے امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دی۔ انہوں نے کہا کہ رشی کپور اِس دنیا سے چلے گئے اور ان کی موت نے انہیں توڑ دیا۔رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ ، بیٹے رنبیر کپور ، کرینہ کپور ، رندیر کپور ، سیف علی خان ، عالیہ بھٹ، ابھیشیک بچن ، ایان مکرجی اور کچھ دیگر مشہور شخصیات نے بھی رشی کپور کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close