منفرد اداکار عرفان خان نے آخری ہچکی سے قبل اہلیہ سے کہا، “دیکھو ماں مجھے لینے آئی ہے”

ممبئی(پی این آئی)منفرد اداکار عرفان خان نے آخری ہچکی سے قبل اہلیہ سے کہا، “دیکھو ماں مجھے لینے آئی ہے”،عرفان خان نے انتقال سے کچھ پہلے اپنی اہلیہ سے کہا کہ “دیکھو ماں مجھے لینے آئی ہے “۔ ان کی والدہ کا انتقال کچھ روز قبل ہی ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے مایہ ناز مسلمان اداکار عرفان خان کے

انتقال کر جانے کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ کا بتانا ہے کہ مرحوم والدہ کے انتقال کے باعث شدید غم میں مبتلا تھے۔بتایا گیا ہے کہ عرفان خان اپنی والدہ کے انتقال اور ان کے جنازے میں شرکت نہ کر پانے کی وجہ سے بہت زیادہ غم زدہ تھے اور پھر اسی دوران ان کے طبیعت بگڑ گئی۔ ہسپتال میں بدھ کی صبح عرفان خان نے اپنی اہلیہ کو بلایا اور کہا کہ دیکھو ماں آئی ہے، وہ میرے بستر پر بیٹھی ہے، مجھے لینے آئی ہے۔ یہ سن کر اداکار کی اہلیہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور زار و قطار رونے لگیں۔عرفان خان کی جانب سے ادا کیے گئے یہ ان کی زندگی کے آخری الفاظ تھے اور پھر اس کے بعد وہ انتقال کر گئے۔ بتایا گیا ہے 53 سالہ بالی وڈ اداکار عرفان خان کولون انفیکشن میں مبتلا تھے۔ عرفان خان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔عرفان خان میں 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی، بعد ازاں وہ اپنا علاج کرانے کے لیے امریکا چلے گئے ۔انہوں نے ہندی میڈیم، لنچ باکس، پیکو سمیت متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔ واضح رہے کہ عرفان کی والدہ تین روز قبل بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کرگئیں تھیں ۔ ملک گیر لاک ڈاؤن ہونے کے باعث عرفان خان نے والدہ کے جنازے میں ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے شرکت کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close