لوگوں کو کورونا کی مصیبت، عدنان صدیقی کو کتے کے گم ہونے کی فکر، تلاش کی اپیل کر دی

کراچی(پی این آئی)،لوگوں کو کورونا کی مصیبت، عدنان صدیقی کو کتے کے گم ہونے کی فکر، تلاش کی اپیل کر دی،کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں اسٹارز اپنی مصروفیات اور گھروں میں اپنی تفریح کے سامان سے لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔لیکن ایسے میں معروف اداکار عدنان صدیقی کا کتا کہیں کھو گیا

ہے، جو ان کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے کتے ’کوکو‘ کی ایک تصویر شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ 27 اپریل کو شام 7 بجے سے ان کا کتا کہیں غائب ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔عدنان صدیقی نے مداحوں کے لیے اپنی اس کال کو ارجنٹ کال قرار دیا ہے۔ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اداکار نے اپنی رہائش اور فون نمبر بھی شیئر کیا اور کہا کہ جنہیں بھی یہ کتا کہیں ملے تو انہیں فوی یہاں رابطہ کریں۔ واضح رہے کہ عدنان صدیقی حال ہی میں ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ امریکا سے واپس پاکستان پہنچے تھے اور خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close