ہارون کو دوبارہ جوش آ گیا، 10 سال کے بعد نیا گانا ریلیز کر دیا

کراچی(پی این آئی)پاکستانی پاپ گلوکار ہارون رشید نے 10 سال بعد اپنا نیا گانا ‘ڈھونڈوں گا’ ریلیز کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوش کردیا۔ہارون رشید کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گانے کا لنک شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’10 سالوں میں اپنی پہلی سولو میوزک ویڈیو ڈھونڈوں گا شیئر

کرنے پر بے حد پرجوش ہوں’۔ہارون رشید نے یوٹیوب پر اپنے گانے کی ویڈیو کو ریلیز کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اس گانے کی ویڈیو چند سال قبل بنائی تھی لیکن اسے ریلیز نہیں کیا تھا کیونکہ میں برکا ایونجر کے ساتھ مصروف تھا اور اسے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا’۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اب ہم سب گھر میں ہیں اور ہمارے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنے اِس گانے کو ہی ریلیز کردیا جائے’۔گلوکار کے گانا ریلیز کرنے کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس گانے کو بے حد پسند کیاجا رہا ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ ہارون نے ایک مرتبہ پھر انہیں اپنا بچپن یاد دلا دیا ہے۔خیال رہے کہ ہارون رشید کے نئے گانے ‘ڈھونڈوں گا’ کو یوٹیوب پر اب تک 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close