سیف علی خان نے قرنطینہ میں بند کرینا کو کیا بھیج دیا؟ حیرت ہے

ممبئی(پی این آئی)سیف علی خان نے قرنطینہ میں بند کرینا کو کیا بھیج دیا؟ حیرت ہے۔بھارتی اداکار سیف علی خان نے قرنطینہ میں اپنی اہلیہ کرینہ کپور کو پھولوں کا تحفہ د ے دیا جس کی تصویر کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔بھارتی فلم اسٹار کرینہ کپور نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیف علی خان

کی ایک تصویر شیئر کی، کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اداکار اپنے گھر کی دیوار پر پینٹ اور برش کی مدد سے پھول بناتے نظر آرہے ہیں۔کرینہ کپور نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب سیف نے مجھے بتایا کہ وہ میرے لیے پھول لے کر آیا ہے تو میرے ذہن میں کچھ اور ہی خیال آیا تھا۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’قرنطینہ کے تحفے اِس طرح کے ہی ہوتے ہیں۔‘بھارتی فلم اسٹار نے ایک اور پوسٹ میں اپنے بیٹے تیمور کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے صاحبزادے تیمور بھی دیوار پر پھول کی پینٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔اُنہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر کوئی ایسی دیوار ہے جو آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو روک رہی ہے تو آپ اُس دیوار پر پینٹنگ کرنے کی کوشش کریں۔اُنہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں یہاں بیٹھ کر اِن کو دیکھ رہی ہوں کہ یہ دونوں آخر کیا تخلیق کر رہے ہیں۔‘واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور ایسے میں فنکار قرنطینہ میں رہتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور فنکار اُن سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close