کورونا کا شکار ہونے والے گلوکار سلمان احمد صحت یاب ہوگئے

نیو یارک(پی این آئی)کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے نیویارک میں موجود پاکستانی گلوکار سلمان احمد صحت یاب ہوگئے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں گلوکار سلمان احمد نے بتایا کہ وائرس کا شکار ہونے کے بعد میں نےخود کو گھر میں محدود کرلیا تھا اور گزشتہ روز میرے 14 دن پورے ہوئے ہیں۔سلمان احمد

نے بتایا کہ میری اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ نے میرا علاج کیا اور دنیا بھر میں مداحوں نے میرے لیے دعا کی جس کی بدولت میرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 ہفتے میرے لیے امتحان تھے، اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں صحت یاب ہوگیا ہوں۔خیال رہے کہ 4 اپریل کو سلمان احمد کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا بعد ازاں قرنطینہ میں رہنے کے دوران گلوکار اپنی طبیعت سے پریشان بھی نظر آئے تھے اور انہوں نے اس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ عجیب بیماری ہے، ایک دن بہتر ہوتا ہوں تو اگلے دن اٹھنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں