کورونا لکس سٹائل ایوارڈ ز کی تقریب بھی نگل گیا،فنڈز کورونا کے خلاف جنگ میں لگانے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)لکس اسٹائل ایوارڈ کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اس سال ایوارڈز کی گرینڈ تقریب نہيں ہوگی.منتظمین کا کہنا ہے کہ تخمینے کے مطابق تقریب پر آنے والے اخراجات کا پیشہ اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کورونا بحران میں انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری کی سپورٹ پر صرف کیا جائے گا۔اس حوالے

سے یونی لیور پاکستان کی بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر ڈائریکٹر عاصمہ حق کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں میڈیا انڈسٹری کے وہ لوگ جن کی زندگی اور روزگار کورونا بحران میں متاثر ہوئے انہیں سپورٹ کريں گے۔یونی لیور کے چیئرمین اور چیف ايگزیکٹو آفیسر عامر پراچہ نے کہا کہ فیشن اور انٹرٹیمنٹ انڈسٹری ميں لکس اسٹائل ایوارڈ اہم پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کی منسوخی کے اثرات جانتے ہيں، لیکن اس وقت سب کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close