بھارتی مداح نے خوبرو منشا پاشا کو پیغام بھیج دیا

کراچی(پی این آئی) اداکارہ منشا پاشا کو سوشل میڈیا پر اُن کے بھارتی مداح نے امن بھرا پیغام دیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کچھ پیغامات کی تصاویر شیئر کیں، منشا پاشا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر اُس گفتگو کی ہیں جو اُنہوں نے سوشل

میڈیا پر اپنے ایک بھارتی مداح سے کی تھی۔منشا پاشا کی جانب سے گفتگو کی شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا بھارتی مداح اُن سے کہہ رہا ہے کہ ’میڈم آپ اپنے بہت سے ٹوئٹ میں بھارت کے بارے میں بات کرتی ہیں یہاں میں کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ جس طرح پاکستان میں امن پسند لوگ ہیں اِسی طرح بھارت میں بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو امن پسند ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔‘بھارتی مداح نے لکھا کہ ’جس طرح پاکستانی بھارتی انٹرٹینمنٹ مواد کو پسند کرتے ہیں اِسی طرح ہم بھی پاکستان کے فن کو دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن بھارت میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو دشمن عناصر ہیں جو بد امنی کو فروغ دے رہے ہیں، آپ اُن چند لوگوں کی وجہ سے پورے بھارت کو قصور وار نہ ٹھہرائیں کیونکہ ہم امن چاہتے ہیں۔‘مداح نے لکھا کہ ’ہم آپ کو اور دیگر پاکستانی فنکاروں کو بہت پسند کرتے ہیں، آپ اپنا خیال رکھیں۔‘بھارتی مداح کے اِس امن بھرے پیغام پر منشا پاشا نے کہا کہ ’مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ نے اپنی سوچ کو میرے سامنے رکھا، میں آئندہ اِس بات کا خیال رکھوں گی، میری طرف سے آپ کے لیے بہت سارا پیار اور اپنا خیال رکھیں۔‘منشا پاشا نے یہ تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے ہمیں دُنیا بھر سے اور خاص طور پر سرحد کے اُس پار سے بہت سارے پیغامات ملتے ہیں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’اِس دوران ہمیں ہمیشہ یہ بات رکھنی چاہیے کہ کسی بھی ملک کی حکومت کی وجہ سے اُس ملک کی تعریف یا بُرائی نہیں کی جاتی ہے بلکہ بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو امن پسند ہیں اور امن و امان کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اُن تمام لوگوں کی مدد فرمائے آمین۔‘واضح رہے کہ منشا پاشا اکثر اپنے ٹوئٹر پیغامات میں بھارتی حکومت پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں، حال ہی میں اُنہوں نے مودی کی حمایت کرنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر شدید تنقید کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں