میں نے حریم کو گلے لگا لیا اور نکاح کر لیا، حریم شاہ مفتی عبدالقوی سے شادی کے متعلق حقیقت سامنے لے آئیں

اسلام آباد (پی این آئی) معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان نکاح کی حقیقت سامنے آ گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے ، جس میں مفتی عبدالقوی اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر نکاح کے معاملے پر بحث کررہے ہیں۔ نکاح کا دعویٰ کرنے پر حریم شاہ مفتی

عبدالقوی پر برہم نظر آئیں۔حریم شاہ نے کہا جو تصویر عبدالقٓوی کے ساتھ دکھائی گئی وہ میری نہیں ہے۔ میں پہلے کبھی مفتی صاحب سے نہیں ملی۔مجھے مفتی عبدالقوی کے ساتھ ملنے کا نہ شوق ہے اور نہ میں نے کسی کے ذریعے رابطہ کرنے کوشش کی ہے۔ حریم شاہ نے کہا کہ مفتی عبدالقوی ہر چینل پر جا کر میرے خلاف بولتے رہے ہیں، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو گلے لگا لیا اور نکاح کر لیا۔ان کا کہنا ہے کہ میں ان کی بیٹی کی طرح ہوں، کیا کوئی بیٹی سے بھی نکاح کرتا ہے؟ اگر مفتی عبدالقوی نے مجھے کہیں دیکھا بھی ہے تو معلوم نہیں۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تجزیہ کار مبشرلقمان کے شو میں جاکر کہا کہ آپ نے نکاح کر رکھا ہے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں نے آپ کا نام نہیں لیا، مبشرلقمان کی سوچ اس جانب گئی ۔واضح رہے ممتاز مفتی عبدالقوی نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ایک خفیہ نکاح کر لیا ہے۔صحافی مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے نکاح کے موضوع پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے 40 دن پہلے ایک خاتون سے ان کی رضامندی کے بعد نکاح کر لیا ہے۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمار ے دین اسلام نے نکاح کو بہت آسان بنایا ہے ، اس لئے میں نے کسی او ر سے نہیں بلکہ صرف خاتون سے پوچھا ہے۔میں نے خاتون سے پوچھا کہ میں آپ سے نکاح کرنا چاہتا ہوں، خاتون نے فوراََ حامی بھر دی جس کے بعد ہم نے بغیر کسی کو بتائے نکاح کر لیا ہے۔خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق اسلام آباد کے ایک بہت بڑے خاندان سے ہے اور وہ نہایت شریف خاتون ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close