کراچی(پی این آئی)کینسر میں مبتلا پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل کی کامیاب سرجری کی گئی۔اداکارہ نادیہ جمیل نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور اب وہ زیر علاج ہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ ان میں چھاتی کے سرطان کی پہلی
اسٹیج ہے جب کہ انہوں نے تمام خواتین پر سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا تھا۔تاہم اب انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’کامیاب سرجری ہوگئی ہے اور میں صحتیاب ہورہی ہوں‘۔اداکارہ نے لکھا کہ ’20 کو پتا چلے گا کہ کینسر کتنا پھیل چکا ہے، تب سے مزید علاج شروع ہوگا‘۔اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر سے لڑنے والے تمام مریضوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے دعا کریں کہ میں مثبت رہوں اور جو بھی اللہ کو منظور ہو اس پر قائم رہوں‘۔اداکارہ کی کامیاب سرجری کا سن کر ان کے چاہنے والوں نے انہیں جلد صحت یاب ہونے کی دعائیں بھی دیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں