بھارتی فنکاروں اور ٹیکنیشنز کی یونین فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے اپنے فنکاروں اور ٹیکنیشنز کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا۔یونین کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ ایف ڈبلیو آئی سی ای کی جانب سے
جاری کردہ نان کوآپریشن سرکلر کے باوجود کچھ اراکین پاکستانی فنکاروں اور ٹکنیشنز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ کچھ اراکین سرکلر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف طریقوں سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔پریس ریلیز میں لکھا گیا کہ کچھ اراکین پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ آن لائن کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ انٹرٹینمنٹ کے مزید پروجیکٹس بھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔بھارتی فنکاروں اور ٹیکنیشن کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کریں۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اگر کوئی بھی رکن کسی بھی طرح سے پاکستانی فنکاروں یا ٹکنیشن کے ساتھ کام کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں