کراچی (پی این آئی)راک اسٹار علی ظفر نے لاک ڈاؤن کے دوران ایک خوبصورت نظم ‘سکون’ لکھی ہے جس نے اردو ادب سے لگاؤ رکھنے والے لوگوں کے دلوں کو خوب محظوظ کیا۔علی ظفر کی نظم ‘سکون’ کی ویڈیو کا دورانیہ 4 منٹ 52 سیکنڈز ہے جس میں انہوں نے اپنی ہی آواز میں نظم پڑھ کر سنائی ہے۔گلوکار
نے نظم شیئر کرنے سےقبل مداحوں کو ایک ویڈیو پیغام بھی دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں نظم ‘سکون’ سن کر یقیناً سکون ملے گا۔صارفین علی ظفرکی نظم ‘سکون’ کو پسند کررہے ہیں اور گلوکار کے ٹیلنٹ کو بھی بے حد سراہا جا رہا ہے۔لقمان نامی صارف نے علی ظفر کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بے شک آپ کی آواز میں ایک سکون سا ہے’۔ایک صارف نےلکھا کہ ‘بھائی نے پھر کمال کردیا، چھا گیا بھائی چھا گیا’۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘اس بہترین نظم کو سن کے میری آنکھ سے بہتے ہوئے آنسوؤں میں یہ سکون سا کیا ہے؟، علی بھائی آپ اس دور کا اثاثہ ہیں خوش رہیں’۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر نےخواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خوبصورت نظم لکھی تھی جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں