ازان کا معجزہ، عاطف اسلم کا ہندو مداح اسلام قبول کرنے پر تیار

لاہور(پی این آئی)گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان نے نہ صرف پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مداحوں پر رقت طاری کی بلکہ ان کے غیر مسلم پرستاروں پر بھی سحر طاری کردیا۔کورونا وائرس سے نجات پانے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان میں مقررہ اوقات کے علاوہ بھی اذانیں دینے کا سلسلہ

جاری ہے اور خدا سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کی جارہی ہے۔ گلوکار عاطف اسلم نے بھی دو روز قبل سوشل میڈیا پر اذان کی ویڈیو شیئر کی۔عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں دی جانے والی اذان نے سننے والوں پر رقت طاری کردی اور لوگوں نے انہیں بے حد سراہا۔تاہم عاطف اسلم کو سراہنے والوں میں صرف ان کے مسلمان مداح ہی شامل نہیں تھے بلکہ سرحد پار سے غیر مسلم مداحوں نے بھی عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان کو سنا اور اس کی بے حد تعریف کی۔ یوٹیوب پر عاطف اسلم نے اذان کی ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا ’’اللہ سب سے بڑا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺ اللہ کے پیغمبر ہیں۔‘‘یوٹیوب پر عاطف اسلم کی آواز میں اذان کو اب تک دنیا بھر سے لاکھوں لوگ سن چکے ہیں اور ہزاروں نے اس پر تبصرے کیے۔انکیت پراجاپتی نامی ایک غیر مسلم مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا میں ہندو ہوں لیکن مجھے اسلام بہت پسند ہے اور میں اس مذہب میں داخل ہونا چاہتا ہوں۔انکیت کے اس تبصرے کو لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سراہا اور انہیں کھلے دماغ سے ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھنے کے مشورے دئیے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close