صبا قمر کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا، کونسی ایپ استعمال کرنے پر فون ہیک ہوا؟صباقمر کی منیجر نے خدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مختلف قسم کی ایپس استعمال کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیں کہ یہ آپ کیلئے نقصان دہ ثابت نہیں ہوگا، اداکارہ صبا قمرکوغالبا ایک ایپ کے باعث خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا فون ہیک کرلیا گیا۔صبا قمر کی منیجر مشعال چیمہ نے اس بات کا انکشاف اپنی انسٹا اسٹوریز میں کیا جسے

اداکارہ نے بھی شیئر کیا۔اپنی پوسٹ میں مشعال چیمہ نے لکھا ” مجھے صبا کےنمبرسے کال آئی اور کسی نامعلوم نوجوان شخص نے مجھ سے پوچھا آپ مشی ہیں؟ میں تھوڑا خوفزدہ ہوئی اور پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ اس نے بتایاکہ صبا کا فون اسے پارک سے ملا جہاں وہ جاگنگ کر رہی تھیں۔اداکارہ کی منیجر کے مطابق “میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے مجھے کیسے کال کی تو اس کا کہنا تھا کہ فون ان لاک تھا، یہ پوچھنے پر کہ تم کہاں ہو؟ وہ مسلسل اصرارکرکے پوچھتا رہا کیا یہ صبا کا نمبرہے، میرے غصہ کرنے پر اس نے کال کاٹ دی”۔اس کال کے فوری بعد مشعال نے صبا قمرکو کال کی توعلم ہوا کہ وہ اپنے گھر میں موجود ہیں اور فون ان کے پاس ہی ہے۔مشعال چیمہ نے مزید لکھا “صبا کو یہ جان کرشدید حیرت ہوئی کہ کسی نے اس طرح ان کے نمبرسے کال کی ۔ ہوسکتا ہے یہ ہاؤس پارٹی ایپ کی وجہ سے ہو جو ہم استعمال کرتے ہیں۔اداکارہ کی منیجر نے واضح کیا کہ ہم تمام ضروری اقدامات کرچکے ہیں اور ہر چیز کنٹرول میں ہے لیکن آپ کو یہ اس لیے بتایاجارہا ہے کہ اگر کچھ غلط ہو تو آپ کے علم میں ہو کہ ایسا ہوچکا ہے ۔بعد ازاں اداکارہ اور ان کی منیجر نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر مداحوں کو بتایا کہ وہ ہیکرز کو تلاش کرنے کوشش کررہی ہیں اور اس ضمن میں انہوں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل سے بھی رابطہ کیا ہے۔ایک ویڈیو میں مشعال نے ہیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نظر تم پر لگی ہوئی ہیں ہم تمھارے کے پیچھے آرہے ہیں تم جہاں بھی ہوں۔ایک اور انسٹا اسٹوری میں صبا قمر نے بالی ووڈ گینگز آف واسے پور کا ایک گانا ’تیری کہہ کر لونگا‘بجاتے ہوئے ہیکرز کو متنبہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صبا کی سالگرہ پر مشعال نے انہیں ظاہری وباطنی طور پر سب سے زیادہ خوبصورت انسان قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close