اشنا شاہ کو ڈاکٹرز اور طبی عملے پر تنقید کرنا مہنگا پڑا گیا ,مداح ہی اداکارہ پر برس پڑے

کراچی(پی این آئی)مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سب ہی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات پر سلام پیش کر رہے ہیں کیونکہ وہ صرف مریضوں کا علاج ہی نہیں بلکہ اپنی جان ہتھیلی میں رکھ کر ان کا ہر ممکن خیال کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ڈاکٹڑز اور طبی عملے کی ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں وہ

رقص کرتے ہوئے سماجی فاصلے کی آگاہی دے رہے ہیں اور مریضوں کی صحتیابی کی خوشی میں بھی شامل ہو کر اس کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔ان ویڈیوز نے جہاں سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری وہیں ٹی وی اداکارہ اشنا شاہ نے اسے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ’ میں حیران ہوں کہ کیا ڈاکٹرز، نرسوں کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ بریک لیں اور ڈانس کریں‘۔اشنا شاہ کو ڈاکٹرز اور طبی عملے پر تنقید کرنا مہنگا پڑا گیا اور ان کے مداح ہی اداکارہ پر برس پڑے۔مداحوں نے ان کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسیں بھی انسان ہیں انہیں بھی بریک لینے کا حق ہے اور اگر وہ بریک میں ریلیکس ہونے اور مریضوں کی خوشی میں شامل ہوتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔تنقید کی بوچھاڑ ہونے کے بعد اداکارہ نے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی لیکن ایک دوسری پوسٹ شیئر کرکے انہوں نے سب سے معذرت کی۔اشنا شاہ نے اپنی پوسٹ میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایسا کوئی مقصد نہیں تھا کہ وہ کسی کے جذبات مجروح کریں وہ صرف تذبذب کا شکار تھیں کہ طبی عملے کے پاس کیا ڈانس کاریوگراف کرنے کا وقت ہے کیونکہ اس وقت انہیں نیند پوری کرنی چاہیے۔اداکارہ نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا بھی ماننا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو آرام ضرور کرنا چاہیے اس وقت وہ ہی مسیحا ہیں۔اشنا شاہ نے آخر میں ڈاکٹرز اور طبی کا عملے کا شکریہ بھی کیا اور ان کی خدمات کو خوب سراہا۔ ؕ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close