نیو یارک کی صورتحال بدترین ہے ،لوگ مرنے والوں کی آخری رسومات بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں، سلمان احمد

نیو یارک(پی این آئی)جان لیوا کورونا کا شکار پاکستانی گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ نیو یارک کی صورتحال بدترین ہے، لوگ مرنے والوں کی آخری رسومات بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں اور لواحقین جنازوں میں شرکت کرنے سے احتیاط برت رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار کی جانب سے ایک

منٹ اور 5 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ کورونا کے خوف کے باعث لواحقین جنازے میں شرکت سے گریزاں ہیں۔ویڈیو بنانے والا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ’ایک بیٹا اپنے باپ کے جنازے پر شرکت کرنے نہیں آیا۔انہوں نے بتایا کہ یہاں تین جنازے پڑھائے گئے جس میں لواحقین نے یہ کہتے ہوئے شرکت کرنے سے انکار کیا کہ آپ لوگ ہمیں ویڈیو بنا کر بھیج دیں۔سلمان احمد کا اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہنا ہے کہ نیویارک میں قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہاں کی سڑکیں سنسان اور اسپتالوں میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہیں۔نیویارک میں مقیم پاکستانی گلوکار سلمان احمد کا کہنا تھا کہ نیویارک اس وقت وار زون دکھائی دے رہا ہے، یہاں کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close