حرا اور مانی پر شدید تنقید، اداکار خود میدان میں آگئے

کراچی(پی این آئی)اداکار سلمان مانی شیخ لاک ڈاؤن کے باعث مستحقین میں راشن تقسیم کر رہے ہیں جس کی تصاویر وہ سوشل میڈیا پر مسلسل شیئر کر رہے ہیں۔اس کار خیر میں مانی کے ساتھ ان کی اہلیہ اور اداکارہ حرا مانی بھی شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات بھی جو اپنے اپنے طور پر مستحقین میں

راشن تقسیم کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے آگاہ بھی کر رہے ہیں۔ایسے میں کچھ شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے راشن مہم کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا کار خیر کی تشہیر قرار دیا اور اسے پبلک اسٹنٹ کا نام دیا۔اس حوالے سے مانی نے ناقدین کو راشن والی تصویر کے ساتھ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب کوئی مقبول شخصیت فیشن، لائف اسٹائل کے حوالے سے کوئی پوسٹ کرتی ہے تو وہ ٹرینڈز بن جاتے ہیں لیکن جب کوئی نیک نیتی سے اچھائی کا کام کیا جائے تو اسے گھٹیا اور سستی شہرت کا لیبل دے دیا جاتا ہے جو کہ بالکل درست نہیں ہے۔حرا کے شوہر مانی نے کہا کہ ہم نے انسٹاگرام پر راشن کی تصاویر شیئر کیں تو لوگ تنقید کرنے لگ گئے جب کہ یہ اس لیے ہے کہ تاکہ کوئی بھی ضرورت مند ہو وہ رابطہ کرے۔انہوں نے کہا کہ تصاویر اس لیے بھی پوسٹ کی گئیں کہ فنڈ جمع کرنے میں آسانی ہو لیکن افسوس لوگوں نے سراہنے کے بجائے اس پر انگلی اٹھانا اور گھٹیا کہنا شروع کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حرا اور مانی نے لوگوں کو کورونا وائرس پھیلاؤ روکنے کے لیے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی تھی وہ بھی دونوں کو مہنگی پڑ گئی تھی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close