کورونا سے از خود تنہائی,میرا نے انگریزی میں پورا پیرا لکھ ڈالا

کراچی(پی این آئی)اداکارہ میرا جی نے ٹریمپولین پر چھلانگ لگاتے وقت کی ایک ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم بچوں سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔کورونا جیسی مہلک وبا نے دنیا بھر کے انسانوں کو ایک مشینی زندگی سے روک دیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ لوگ اب چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بھی غور

کررہے ہیں جو ہماری زندگی کے بیشتر مراحل میں نظر انداز کردئیے جاتے ہیں ۔ایسی ہی غور و فکر پر مبنی ایک ویڈیو میرا جی نے بھی شیئر کی جس میں انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ ہم بچوں سے نہیں سیکھ سکتے۔میرا جی نے لکھا کہ ایک انتہائی فکر انگیز سبق جو مجھے کورونا نے سکھایا وہ یہ ہے کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں، ہم ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جیسا کہ میں نے 6 سالہ عالیہ سے شکست کھانے کے بعد بہت کچھ سیکھا۔لاک ڈاؤن کے دنوں میں میرا جی نیو یارک میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مثبت سرگرمیاں اختیار کئے ہوئے ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے طویل کیپشن میں اداکارہ نے نئی دنیا کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود ساختہ تنہائی میں معیاری کام کرکے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک بہترین وقت گزار رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے گھر کے پچھلے حصے کو جم بنایا ہوا ہے جس کی ہم خود صفائی کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close