کراچی(پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا اپنے بچوں کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی لوگوں کو پیغام بھی دیا۔اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ان بچوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں جہیں انہوں نے گود لیا تھا، نادیہ جمیل نے ان تصاویر
کے ساتھ ان بچوں کے بارے میں بھی بتایا۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر میرے بچے، جن میں سے ایک اینٹیں بنانے والا مزدور اور دوسرا ایک گداگر پیدا ہوا تھا، دونوں حسن ابدال انجینئرنگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کے قابل ہو سکتے ہیں، اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں، ہر بچہ ان کی طرح مسکرا سکتا ہے، اس کے لیے آپ کو یہ طے کرنا ہوگا کہ ہر بچہ ہمارا ہے۔نادیہ جمیل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’آپ کم از کم ایک بچے کے لیے وہ کریں جو آپ کر سکتے ہیں، اگر کوئی شخص کچھ کرنے کی خواہش رکھتا ہے تو وہاں راستہ ضرور ہوتا ہے، انشاءاللہ۔‘اداکارہ نے بچوں کے حوالے سے اس سے قبل بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ انہوں نے ان دو بچوں کو گود لیا ہے جن کے نام صابر اور آزاد ہیں، بچوں کو گود لینے سے پہلے ان میں سے ایک بچہ اینٹیں بناتا تھا اور دوسرا گداگری کرتا تھا اور اس بچے کو کسی نے جلایا بھی تھا جس کی وجہ سے یہ بول نہیں سکتا۔انہوں نے ان دونوں بچوں کو پڑھایا لکھایا جس کے بعد آج یہ بچے اس قابل ہیں کہ دونوں نے حسن ابدال انجینئرنگ یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔اس ٹوئٹ کے بعد اداکارہ ومیزبان نادیہ جمیل کے مداحوں نے ان کے انسانیت سے بھرے اقدام کو خوب سراہا اور انہیں دعائیں بھی دیں۔معروف گلوکار و اداکار فخر عالم نے نادیہ جمیل کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک چیمپئن ہیں اور مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔لبنیٰ نامی صارف نے جذبات سے بھرا کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری آنکھوں میں آنسو آگئے ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ماریہ اشرف نامی صارف نے لکھا کہ بہت خوبصورت تصویر ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں