کراچی(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی سختیوں کے باعث مخیر حضرات، شوبز اسٹار، سیاسی جماعتیں اور مختلف سماجی تنظیمیں ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہی ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے درخواست
کی ہے کہ لوگوں میں راشن تقسیم کرتے وقت وڈیوز نہ بنائیں۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شہزاد رائے نے کہا کہ راشن کی تقسیم کی وڈیوز مت بنائی جائیں کیونکہ جب وڈیوز سوشل میڈیا پر آتی ہیں تو ضرورت مند لوگوں کو اچھا نہیں لگتا۔انہوں نے لوگوں میں راشن تقسیم کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں