لاہور(پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافےکے بعد معروف اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے احتیاطی تدابیر اور گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان طبی عملے کو ضروری حفاظتی سامان ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے۔
تفصیلات کے مطابق تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی جان لیوا وبا سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کی۔ویڈیو پیغام میں مہوش حیات نے مداحوں سے اپیل کی کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، دنیا بھر کے بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم بھی وبا کے سامنے ناکام ہوتے نظر آرہے ہیں اسی لیے آپ لوگ اپنے گھروں میں رہیں، اپنی حفاظت کریں اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھیں۔اپنی ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کے بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم کو بھی ناکام کردیا ہے اور اب تھی مزید ہزاروں انسانوں کی اموات کا خدشہ ہے۔انہوں نے ملک بھر میں وینٹی لیٹرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں ہم کیا کرسکتے ہیں جبکہ کراچی کی آبادی دو کروڑ ہے اور آئی سی یو وارڈ میں صرف 600 بستر ہیں جبکہ ملک کی آبادی 22 کروڑ ہے اور ملک بھر میں صرف 1700 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ویڈیو پیغام میں مہوش حیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے صرف 15 ہزار ماسک ڈاکٹروں اور نرسوں کےلیے آئے، کوویڈ 19 کے خلاف یہی طبقہ فرنٹ لائن پر موجود ہے اور ہزاروں زندگیاں بچارہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ان کے خود کے پاس حفاظتی آلات و سہولتات موجود نہیں ہے۔اسی وجہ سے ڈاکٹرز اور نرسز کی حاضری پر اثر پڑرہا ہے بلکہ ان کی صحت بھی متاثر ہورہی ہے، انہوں نے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ میڈیکل اسٹاف کو ضروری حفاظتی سامان کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔مہوش حیات نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھٹیاں عام تعطیل نہیں ہے لہٰذا آپ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اس وقت میں ملک میں 1900 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 25 افراد کی جان جاچکی ہے جبکہ روز بروز کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے لہذا ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں