فیروز خان نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کیلئے پیغام جاری کر دیا

کراچی(پی این آئی)حال ہی میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے فیروز خان نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ علیزے کے لیے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فیروز خان نے اہلیہ کے ہمراہ ہنستے مسکراتے لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی پیار

بھرا پیغام بھی لکھا۔انہوں نے شادی کی سالگرہ پر شیئر کئے گئے پیغام میں اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم صبح کی طرح روشن ہو اور آج کی طرح مضبوط ہو۔‘واضح رہے کہ مارچ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فیروز اور علیزے کی شادی کو 2 سال کا عرصہ گزر گیا، جوڑے نے گزشتہ روز اپنی شادی کی سالگرہ منائی۔فیروز خان کے ہاں گزشتہ برس مئی میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام سلطان فیروز خان ہے۔فیروز خان پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان’ خانی‘ اور’ رومیو ویڈز ہیر‘ جیسے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔دوسری جانب علیزے کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close