ضرورت مندوں کی مدد کریں، توہین نہیں اداکارہ صنم جنگ کا پیغام

کراچی(پی این آئی)کورونا وائرس کے مشکل ترین وقت میں بے شمار لوگ غریب اور نادار لوگوں کی مدد کے لیے سرگرم نظر آ رہے ہیں اور ان کی جانب سے راشن سمیت دیگر روز مرہ کی ضروری اشیاء تقسیم کرنے کا سلسہ جاری ہے۔اسی حوالے سے متعدد لوگوں کی جانب سے راشن تقسیم کرتے وقت کی تصاویر سوشل

View image on Twitter

میڈیا پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جس سے عطیہ لینے والے بے شمار لوگوں کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے۔اس تمام تر صورتحال کے حوالے سے پاکستانی اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی جانب سے عطیہ کرنے والے لوگوں کے لیے ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔اداکارہ صنم جنگ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘خدا کے لیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے، سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لیے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں’۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث بے شمار افراد بے روزگار ہوگئے ہیں اور ان کی مدد کے لے متعدد شوبز شخصیات سمیت قومی کھلاڑیوں کی جانب سے راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close