معروف بھارتی اداکار اکشے کمارنے کورونافنڈز میں 25کروڑ روپے عطیہ کردیے

ممبئی (پی این آئی)کورونا وائرس سے پوری دنیا اس وقت متاثر ہے اور تمام ممالک کی حکومتیں اپنے ملک کو اس عالمی وباسے بچانے کے لئے متحرک ہیں ،اس موذی بیماری سے نجات کے لئے دنیا بھر میں فلاحی تنظیمیں بھی سرگرم ہیں جبکہ حکومتوں کی جانب سے کورونا سے نبٹنے کے لئے فنڈز بھی قائم کئے گئے

ہیں جس میں لوگوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں،ایسے میں بھارتی فنکار بھی اپنی قوم کو کورونا سے بچانے کے لے نریندر مودی کی جانب سے قائم کئے جانے والے وزیر اعظم فنڈز میں حصہ ڈال رہے ہیں تاہم اب معروف اداکار اکشے کمار نے سب سے زیادہ رقم دے کر تمام ہندوستانی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دوسرے لوگوں کے لئے ایک مثال قائم کر دی ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر کی طرح کورونا وائرس نے ہندوستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،بھارت میں اکیس روزہ لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں بھی بے شمار اضافہ ہو چکا ہے اور کئی جگہ پر لوگ احتجاج بھی کر رہے ہیں،بھارتی حکومت اس عالمی وبا سے نبٹنے کے لئے مصروف عمل ہے جبکہ نریندر مودی نے پرائم منسٹر فنڈز بھی قائم کر دیا ہے ،اس فنڈز میں بھارت کے ارب پتی سرمایہ کار ،کھلاڑی اور شوبز سٹار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔بھارتی فلم انڈسٹری میں سے معروف ایکشن ہیرو اکشے کمار سب پر بازی لے گئے ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم فنڈز میں 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم دے کر دوسرے ارب پتی لوگوں کے لئے مثال قائم کر دی ہے ۔اکشے کمار کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنا کئریئر شروع کیا تھا اس وقت میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا لیکن آج میرے پاس بہت کچھ ہے، اس موقع پر میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا.انہوں نے کہا کہ جن کے پاس کچھ نہیں ہے میں اُن کی مدد کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔دوسری طرف بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ اپنے شوہر اکشے کمار کی جانب سے کورونا وائرس فنڈز میں 25 کروڑ عطیہ کرنے پر بہت خوش ہیں اور اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر کی جانب سے 25 کروڑ عطیہ دینے پر بہت خوشی ہےاور اکشے کمار پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close