عثمان خالد بٹ کو شدید تنقید کا سامنا، زبیدہ آپا پر مزاحیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

(پی این آئی)اداکار عثمان خالد بٹ کو معروف امور خانہ داری زبیدہ طارق عرف زبیدہ آپا پر مزاحیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔عثمان خالد بٹ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زبیدہ طارق کے ٹوٹکوں کے حوالے سے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کیا جس پر صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کے تیر برسائے گئے۔اداکار عثمان خالد بٹ نے

اپنے ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ‘سوچیں! کورونا وائرس کے لیے زبیدہ آپا کا ٹوٹکا کیا ہوتا’۔عثمان خالدبٹ کے اس ٹوئٹ پر مرحومہ زبیدہ طارق کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں آڑے ہاتھوں لیا گیا۔نادیہ کہتی ہیں کہ ‘ ایک مرحومہ خاتون کے لیے یہ کہنا نہایت ہی غیر سنجیدہ رویہ ہے’۔حسن یوسفزئی نے کہا کہ ‘مرنے والے کو بھی نہیں بخشتے، ظالم ہو تم لوگ’۔ایک اور صارف نے اداکار عثمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ‘بہت ہی بیوقوف کہنا ہے، کیا ہم مرنے والے کو بھی نہیں چھوڑ سکتے’۔ماجد علی نے لکھا کہ ‘وہ مر چکی ہیں، ان کا ذکر مت کریں’۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close