کٹ پتلیوں کے ذریعے کورونا وائرس کی آگاہی مہم شروع

ممبئی(پی این آئی)بھارتی میڈیا کے مطابق تری پورہ پپٹ تھیٹر گروپ کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق لوگوں تک آگاہی پھیلانے کے لیے روایتی کٹ پتلی ‘ ناچ کا سہارا لیا گیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔کورونا وائرس سے آگاہی کے لیےتری پورہ پپٹ تھیٹر کے گروپ کی جانب سے ایک ویڈیو بنائی گئی ہے

جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔تھیٹر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے پپٹ شو کا انعقاد نہیں کیا جا سکا یہی وجہ ہے کہ ہم نے ویڈیو بنا کر اسے آن لائن اپلوڈکرنے کے بارے میں سوچا۔سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جانے والی یہ ویڈیو بنگالی زبان میں بنائی گئی ہے اور ساتھ ہی اس ویڈیو میں انگریزی میں سب ٹائٹلز بھی دیے گئے ہیں۔ویڈیو میں کورونا وائرس کی آگاہی کے لیے کٹ پتلیوں کو دکھایا گیا ہے جن میں سے ایک کو کھانسی اور نزلا ہوتا ہے تو دوسرا اسے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا کہتا ہے۔ویڈیو میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔اس سے قبل حال ہی میں ہولی کے تہوار کے موقع پر بھارتی شہر ممبئی میں کورونا کا شیطانی پتلا بنا کر جلایا گیا تھا، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھارتی خواتین کا گانا ‘کورونا بھاگ جابھی وائرل ہوا تھا۔بعد ازاں بھارتی ریاست کیرالا کے ایک شہر کی پولیس نے کورونا کے لیے حفاظتی اقدامات کی آگاہی کے لیے انوکھا انداز اپنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس دنیا کے 195 ملکوں تک پھیل چکا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 ہزار 553 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ وبا سے متاثر ایک لاکھ سے زائد شفایاب بھی ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close