کورونا وائرس،سندھ میں لاک ڈاؤن,فیروز خان نے اہم اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی)حال ہی میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے اور باقی کی زندگی اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والے فیروز خان نے عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے وقت میں راشن بیگ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ

انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے دنوں میں وہ راشن بیگ تقسیم کریں گے، جو اس نیک کام میں ان کی مدد کرنا چاہے وہ دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کر کے تعاون کرسکتا ہے۔فیروز خان نے راشن بیگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ایک راشن بیگ 5کلو آٹا، چنے اور مسور کی دال2کلو، 3کلو گھی، 2کلو چینی اور 2کلو چاولوں پر مشتمل ہے، راشن بیگ کی قیمت 1750 روپے ہے۔ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں فیروز خان نے بتایا کہ وہ اب تک 1100 سے زائد راشن بیگز تقسیم کرچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں