عارف انصاری کا کورونا پر صوفی گانا ریلیز

(پی این آئی)برِ صغیر پاک و ہند کے سپر ہٹ پروگرام، ’’گائے گی دنیا گیت میرے‘‘ سے مقبولیت اور شہرت حاصل کرنے والے رسیلے اور سریلے گائیک گلوکار عارف انصاری نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا صوفی گیت ’’کردے اندھیرے دور‘‘ریلیز کردیا۔کورونا وائرس کے موضوع پر بنائے گئے گیت میں عالمی

شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین کی آواز کو خاص طور پر شامل کیا گیا ہے۔اس صوفیانہ کلام کے لیرکس اسد ندیم نے لکھے ہیں۔گلوکار عارف انصاری نے بتایا کہ اس صوفی گیت کی موسیقی سماعتوں میں رس گھولتی ہے اور سامع کو ایک نئی دنیا میں لے جاتی ہے۔عارف انصاری نے کہا کہ نامور اداکار طلعت حسین نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، ان کی وجہ سے گانے کی ویڈیو کو چار چاند لگے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں