’میں نے دنیا کے لاک ڈاؤن کی دعا کی جو پوری ہوگئی،اگر کوئی شخص دعا کرواناچاہتا ہے تو اس کو کیا کرنا ہو گا، رابی پیرزادہ دعا کروانے کیلئے شرط رکھ دی

لاہور (پی این آئی) سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کی دنیا کے لاک ڈاؤن کی دعا قبول ہوئی ہے اگر کوئی شخص دعا کرانا چاہتا ہے تو 5 مزدوروں کے گھروں میں راشن بھجوانا ہوگا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا ’ایسا لگتا ہے کہ اللہ میری بات سن رہے ہیں۔ کشمیر کے معاملے پر

حقیقت بیان کی تو انڈیا میں آر ایس ایس کی حقیقت سامنے آگئی وہی ہوااقلیتوں کے ساتھ۔ کونسرٹ کی جگہ اللہ کو یاد کرنے کا کہا کونسرٹ بند۔ شہباز شریف کو پاکستان بلایا وہ آگئے۔ دنیا کے لاک ڈاؤن کی دعا کی وہ ہو گیا۔ کوئی اور دعا ؟‘رابی پیرزادہ نے لکھا ’کہنے کا مقصد ہے اگر کوئی خاص دعا ہے تو بتا دیں، اگر پوری ہو گئی تو بدلے میں آپ 5 مزدوروں کے گھر راشن پہنچائیں گے، میرا وعدہ دعا کا ہے اور آپ کا لوگوں کو فاقے سے بچانے۔ منظور؟‘رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ تمام بہنیں جن کے ہاں اولاد نہیں ہیں وہ ان کے ای میل کے ذریعے رابطہ کریں ، ان کے پاس بے اولادی کا مکمل وظیفہ ہے اور ان کی دوست کے گھر اسی وظیفے کی بدولت 17 برس بعد اولاد ہوئی ہے۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ ان کا ہدیہ یہ ہوگا کہ اگر بیٹی پیدا ہوئی تو اس کا نام فاطمہ یا عائشہ رکھنا ہوگا اور اگر بیٹا پیدا ہوا تو اس کا نام حسن یا حسین رکھنا ہوگا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close