کورونا وائرس کا خوف،ماہرہ خان نے قوم کے نام پیغام جاری کر دیا

(پی این آئی)ماہرہ خان نے بھی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنے مداحوں اور پاکستانی قوم کے لیے اہم ویڈیو پیغام دے دیا۔پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کے باوجود کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔اس کے لیے حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی بتائی

جارہی ہیں، جبکہ ان آگاہی پیغامات کو پھیلانے کے لیے شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ان میں ماہرہ خان کا نام بھی شامل ہے جو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے پیغامات جاری کر رہی ہیں۔ تاہم فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کا ایک پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ ایک مرتبہ پھر اس وائرس کے خطرے اور اس کی احتیاطی تدابیر بتاتے دکھائی دیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں آپ سے وہ باتیں کرنا چاہتی ہوں جو آپ نے پہلے سے ہی سن رکھی ہیں، لیکن میں چاہتی ہوں کہ میں آپ سے دوبارہ یہ باتیں کروں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے سماجی رابطے منقطع کریں، اور جتنا ممکن ہوسکے گھر پر رہیں تاکہ دوسروں کو بھی اس وائرس سے بچایا جاسکے۔ماہرہ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ہاتھوں کو بار بار دھونے کی ضرورت ہے۔ ورسٹائل اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اس گھڑی میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اس صورتحال میں اگر ہم گھبرا جائیں گے اور ساری چیزیں خرید لیں گے تو وہ لوگ یہ چیزیں خرید نہیں پائیں گے جنہیں اس کی زیادہ ضرورت ہوگی۔ماہرہ نے کہا کہ ہمارے لیے ضروری یہ ہے جتنا ممکن ہوسکے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم مل کر اس وائرس کا مقابلہ کریں گے، اور بہت جلد یہ وائرس اس دنیا سے ختم ہوجائے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close