فخر عالم نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کر دی

(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کےکیسز میں روز بروز اضافےکے پیشِ نظر اداکار اور میزبان فخرِ عالم نے وزیراعظم عمران خان سے ملک میں 2 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کردی۔فخر عالم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ “عمران بھائی جیسا کہ ہم سب

جانتے ہیں کہ آپ کے دل میں انسانیت اور انسانوں اور غریبوں کے لیے کیا جگہ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے آپ ایک نیک انسان ہیں، اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اس وقت آپ کی حکومت کو سب سے بڑا چیلنج ہے۔فخر عالم نے مزید لکھا کہ ‘ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میری آپ سے ایک درخواست ہے میں غلط بھی ہوسکتا ہوں، ایک طرف سرکار یہ کہہ رہی ہے لوگ گھر میں رہیں، دفتر نہ جائیں، سماجی دوری اختیار کریں، اور آپ نے بھی لوگوں سے یہ ہی اپیل کیاور اس کے نتیجے میں غریب طبقہ پہلے ہی متاثر ہے۔’انہوں نے کہا کہ حکومت نے آدھی پالیسی بنائی ہے کہ غریب طبقہ روزی کمانے کے لیے باہر نکل سکتا ہے لیکن باقی لوگ نہیں نکل سکتے ہیں، عمران خان میری آپ سے گزارش ہے کہ آدھی آدھی پالیسی رکھنے کے بجائے ایک پالیسی بنائیں۔فخر عالم نے عمران خان کو دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان دو ہفتوں میں شہروں کے مختلف علاقوں میں راشن باٹنا شروع کردیں۔اپنی ویڈیو میں فخر عالم کا مزید کہنا تھا کہ سماجی کارکنان کو دستانے وار ماسک فراہم کیے جائیں تاکہ وہ راشن کو ضرورت مندوں کے گھر منتقل کرسکیں، اس کے علاوہ والدین کو جو اس وقت اسکولوں کی فیسیں ادا کرنی پڑ رہی ہیں وہ بھی معاف کی جائیں کیونکہ کوئی بھی اس وقت کام پر نہیں جا رہا ہے۔ فخر عالم نے کہا کہ پاکستانیوں کو اگر چھٹیاں مل جائیں تو وہ پکنک پر نکل جاتے ہیں، اس لیے عمران خان ملک میں کرفیو لگائیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close