کورونا وائرس کا خدشہ: آمنہ شیخ نے بہترین مشورہ دیدیا

(پی این آئی)کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے دنیا بھر میں گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت پر عمل کیا جارہا ہے اور اسی کے پیشِ نظر شوبز شخصیات بھی ان دنوں گھر میں موجود اپنی سرگرمیاں اپنے چاہنے والوں سے شیئر کر رہی ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تر تعلیمی ادارے بند

ہونے کے بعد والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گھر میں رہ کر بھی پڑھائی کی راغب کریں۔اسی ضمن میں اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گھروں میں موجود بچوں کو پڑھانے کے حوالے سے ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔آمنہ شیخ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو اردو کی ایک کہانی کی کتاب پڑھا رہی ہیں۔اداکارہ کے اس دلچسپ طریقے سے پڑھانے کی ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی جانب تبصرے کیے جارہے ہیں کہ گھر میں اس طرح سے بچوں کو پڑھانا کافی اچھا ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوزکر گئی ہیں جب کہ دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور اور مردان سے جب کہ ایک کا سندھ کے شہر کراچی سے ہے جب کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 450 سے زائد ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close