فہد مصطفیٰ نے محسن عباس اور فاطمہ سہیل کے بارےمیں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور( پی این آئی ) نامور اینکر اور اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ میں محسن کے ساتھ دو ماہ تک ایک ساتھ رہا، اسکے گھر کھانے وغیرہ پر بھی گیا، میں نے دونوں میاں بیوی کے درمیان ایسا کچھ نہیں دیکھا۔تفصیلات کے مطابق محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے پہلے الزام لگایا تھا کہ اداکار نے ان کی شادی

کے دوران ان کو پیٹا اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔تاہم ، اب یہ معاملہ ‘حل’ ہوگیا ہے لیکن ابھی تک پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اندر محسن عباس کو مشکلات کا سامنا ہے اور حالات انکے لیے پہلے جیسے نہیں ہیں۔جب فاطمہ پہلی بار اپنے سابقہ شوہر کے خلاف سامنے آئیں تو ، دیگر اداکاروں نے کہا کہ انہوں نے محسن عباس کو اپنی اہلیہ کے ساتھ بھی بدتمیزی کرتے دیکھا ہے۔اس ساری صورتحال میں فہد مصطفیٰ بھی میدان میں آگئے اور حیران کُن دعویٰ کر دیا ۔حالیہ انٹرویو میں فہد مصطفیٰ ، جو محسن کے قریبی دوست بھی ہیں ، نے دعوی کیا کہ انہوں نے انہیں کبھی بھی محسن عباس کو اپنی سابقہ اہیلیہ کے ساتھ لڑتے نہیں دیکھا ۔یہ اس کا ذاتی معاملہ اور مسئلہ ہے اور میں اس کے ذاتی مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ میں نے سنا ہے کہ لوگوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے لیکن میں نے اسے کبھی بھی ایسا کوئی کام کرتے نہیں دیکھا۔ میں نے اس کے ساتھ ایک وقت میں دو مہینے گزارے ، عشائیہ کے لئے اس کے گھر گیا لیکن ایسا کچھ نہیں دیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو یقین سے نہیں معلوم ہے کہ کیا ہوا ہے اور یہ کب ہوا لیکن میں ایک بات کہوں گا، کسی کی ذریعہ معاش کو ختم کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ آپ لوگ بے شک تنقید کریں لیکن اس پر روزگار کے دروازے بند نہیں ہونے چاہیئے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close