فہد مصطفیٰ نے دو خوبصورت پاکستانی ماڈلز سے عشق کا اعتراف کر لیا، رنگ گورا کرنے کے فارمولے کا بھی انکشاف

کراچی (پی این آئی) اے آر وائی ٹی وی پر پروگرام کے مقبول اورمعروف میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے آن لائن انٹرویو میں 2 خوبصورت پاکستانی ماڈلز کے عشق میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا ہے۔فہد مصطفیٰ نےکہا کہ جب انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تو انہیں خود اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک دن مقابلے کے

ایک شو کے صف اول کے میزبان بن جائیں گے اور ڈرامے ہی کیا فلموں میں بھی بڑی بڑی کامیابیاں سمیٹیں گے۔ اپنے انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے اپنی شوبز زندگی کے کچھ رازوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ شروع ہی سے ماڈل ونیزہ احمد کو پسند کرتے ہیں اور آج بھی ونیزہ سے ملاقات کے وقت ان کے لبوں پر غیرمانوس سی مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔فہد کا مزید کہنا تھا کہ انہیں مشہور ماڈل ایمان علی سے بھی کرش ہوا تھا لیکن یہ عشق ماڈل سے ملاقات کے بعد جھاگ کی طرح بیٹھ گیا تھا۔ اداکار فہد نے اس موقع پر ہنستے ہوئے اپنے ہاتھوں کو ایسے جوڑا جیسا معافی مانگتے وقت جوڑا جاتا ہے۔فہد مصطفیٰ کے مداح اور ناقدین دونوں ہی اس بات کے لیے پُرتجسس دکھائی دیتے ہیں کہ کیا فہد نے رنگ گورا کرنے کے ٹیکے لگوائے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں اداکار نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی صحت کا خیال رکھتا ہوں، خوراک پر توجہ رکھتا ہوں اور معالجین سے بھی مشورہ لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close