لاہور (پی این آئی )معروف ڈرامے میرے پاس تم ہو میں ” شہوار “ کا کردار نبھانے والے اداکار ” عدنان صدیقی “ کو ایک تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا مذاق بنانا مہنگا پڑ گیا اور اب سوشل میڈیا پر ان کی شامت آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرے پاس تم ہو کے ستاروں کی ٹیم مختلف ایونٹس میں سرکت کرتی
دکھائی دے رہی ہے اور اسی طرح کے ایونٹ میں عدنان صدیقی اور حرامانی نے بھی شرکت کی جہاں نہایت دلچسپ واقعہ سوال و جواب کے دوران رونما ہوا۔اس دوران سامنے بیٹھے لوگوں میں سے ایک نوجوان نے اپنا تعارف ” نیوجرسی “ سے بطور پی ٹی آئی کارکن کرویا اور کہا کہ ” میرا نام ضمیر چوہدری ہے اور میں یہاں پی ٹی آئی کی نمائندگی کر رہا ہوں ، ہم عمران خان کے ٹائیگر ہیں ۔“عدنان صدیقی نے جواب دیا کہ ” یہ کوئی کامیابی نہیں ہے ۔“ساتھ ہی اداکارہ حرامانی نے بھی اینٹری ماری اور کہا کہ ” مہربانی کر کے کچھ اچھا کریں ۔“ اس کے بعد عدنان صدیقی نے ایک مرتبہ پھر مائیک سنبھالا اور گفتگو کا آغاز کیا ، انہوں نے لوگوں سے سوال پوچھا کہ ” یہاں کون عمران خان سے پیا ر کرتا ہے ؟“ جس پر تقریبا وہاں بیٹھے لوگوں کی اکثریت نے مثبت جواب دیا ۔اس کے بعد عدنان صدیقی نے کہا کہ” عمران خان وہ واحد وزیراعظم ہیں جن کا اپنا کاروبار نہیں ہے جو کہ نہایت ہی شاندار چیز ہے ، اس لیے ان کیلئے تالیاں بجائی جائیں گے ، یہاں پر ایک اور چیز بھی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور کا بھی کاروبار نہ رہے ۔“اظہر الدین نامی صارف نے عدنان صدیقی کو تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے انوکھا انداز اپنایا اور انہوں نے ” میرے پاس تم ہو “ ڈرامے کا معروف سین کا سکرین شاٹ لیا جس میں دانش پینٹ کوٹ پہنے شہوار کے پاس جاتے ہیں اور انہیں تھپڑ رسید کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ” اوقات اور باتیں ۔۔“جہاں پی ٹی آئی کے چاہنے والے عدنان صدیقی کو تنقید کا نشان بنا رہے ہیں وہیں کچھ ان کے حق میں بھی آ گے آ رہے ہیں ۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں