کراچی(پی این آئی)معروف ٹی وی میزبان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشری نے ٹوئٹر اکائونٹ سے اپنے نام کے ساتھ عامر ہٹا کر اقبال لگادیاہے۔ اس سے قبل ٹوئٹر پر سیدہ بشری کا نام سیدہ بشری عامر تھا تاہم اب یہ تبدیل ہوکر سیدہ بشری اقبال
ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل سیدہ طوبی سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد ان کی پہلی اہلیہ اور بچوں کے درمیان نااتفاقیاں بھی دیکھی گئی تھیں۔ان کی بیٹی دعا عامر والد پر کئی مرتبہ طنزیہ ٹویٹس داغ چکی ہیں جبکہ عامر لیاقت نے جب دوسری شادی کی تھی تو ان کی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا پر کئی ایسے پیغامات شیئر کئے تھے جس سے ان کی مایوسی کا اظہار واضح تھا۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ کرپشن صرف پیسوں کی ہی نہیں رشتوں کی کرپشن بھی زہرِ قاتل ہوتی ہے۔کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو کہہ نہیں سکتے صرف سہہ سکتے ہیں۔ بس وہ جو رب ہے
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں