لاہور(پی این آئی)پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار بہروز سبزواری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے . پروگرام کے آغاز پر بہروز سبزواری نے پشتو لہجے میں اپنی مزاحیہ نظم ’پاپیتے‘ ہیں سنائی
جسے سُن کر شائقین بہت زیادہ محظوظ ہوئے .ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان کے لیجنڈری اداکار معین اختر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’معین اختر کو ہم آج بھی بہت زیادہ یاد کرتے ہیں‘. حکومتی کارکردگی اور عمران خان سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’ وزیراعظم عمران خان سچے آدمی ہیں، حکومت کی دو سالہ کارکردگی کی بنیاد پر انہیں دس میں سے پانچ نمبر دیتا ہوں‘. اداکار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد غلط کام کرنے یا دو نمبریاں کرنے والے کچھ بھی کرنے سے پہلے دس بار سوچتے ہیں،ملک کے لیے یہ تبدیلی اچھی ہے. ایک سوال کے جواب میں بہروز سبرزواری نے کہا کہ ’عمران خان قدم بڑھاؤ ہم تمہارےساتھ ہیں‘. ایک سیگمینٹ میں خلیل الرحمان قمر کی تصویر دیکھ کر بہروز سبزواری نے کہا کہ ’خلیل الرحمان قمر بہت اچھے لکھاری ہیں مگر وہ بہت زیادہ جذباتی آدمی ہیں، میں اس سے زیادہ بات نہیں کرسکتا‘.بہروز سبزواری نے بشری انصاری کے بارے میں کہا کہ وہ خوش رہتی اور سب کو خوش رکھتی ہیں، ایسے ہی ہمیں خوش رکھیں. انہوں نے جاوید شیخ کو بہترین انسان قرار دیا.اپنی اہلیہ کی تصویر دیکھ کر بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’اچھی بیویاں کامیابی کی نشانی ہوتی ہیں، میری اہلیہ بہت اچھی ہیں جس پر میں رب کا شکر گزار ہوں‘.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں