زارا نور عباس کا جلد ہی دلہن بننے والی سجل علی کیلئے ایک خاص اور جذباتی پیغام

خوبرو اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی کی تاریخ ابھی تک منظرِ عام پر تو نہیں آئی لیکن ان کے دوستوں کی سوشل میڈیا پوسٹس اس بات کا اشارہ کر رہی ہیں کہ اداکار جوڑی جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہے۔اسی ضمن میں اداکارہ سجل علی کی قریبی دوست زارا نور عباس نے جلد دلہن بننے

والی دوست یعنی سجل کے لیے ایک خاص اور جذباتی پیغام لکھا۔زارا نور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کرنے کے ساتھ سجل علی کے ساتھ متعدد تصاویر بھی اپ لوڈ کیں جس سے ان کی پرانی یادیں بھی تازہ ہوئیں۔زارا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی اور سجل کی دوستی کو 10 سال ہوگئے ہیں اور ان 10 سالوں میں دونوں نے ایک ساتھ اچھا اور برا وقت بھی دیکھا ہے۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ تمہاری شادی ہونے والی ہے، تمہیں کسی اور کے ساتھ بانٹنا میرے لیے بے حد مشکل ہے۔اپنے پیغام کے اختتام میں زارا نے لکھا کہ اپنے ہونے والے شوہر کو بتا دو کہ تم ہمیشہ سب سے پہلے میری ہی رہو گی، جا سمرن جی لے اپنی زندگی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close