کیا فیروز خان کی بہنیں بھی شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں ؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر

لاہور (پی این آئی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان کی جانب سے حال ہی میں شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب فیروز خان کی بہن دعا ملک کی جانب سے بھی ایسا اشارہ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیروز اور ہمائمہ ملک کی بہن دعا ملک سے حال ہی میں ایک انٹرویو

کے دوران فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔میزبان کے سوال کے جواب میں دعا ملک کا کہنا تھا کہ ’بہت جلد ایسی ہی ٹوئٹ میری طرف سے بھی آنے والی ہے اور میرے بعد ہمائمہ کی باری ہوگی‘۔گلوکارہ و میزبان دعا ملک نے کہا کہ ’اس فیصلے میں سب سے زیادہ اثرورسوخ اللہ کی ذات کا ہے، اور اب ہمارا روحانیت سے ایک گہرا تعلق ہوگیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم تمام بہن بھائی سیلف میڈ ہیں، ہم سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’مخلوق سے جب اصل محبت کی سمجھ نہیں آتی تو پتا چل جاتا ہے کہ حقیقی محبت کیا ہے‘۔بعد ازاں انٹرویو میں دعا ملک سے سوال کیا گیا کہ بہت سے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب آپ لوگ شوبز چھوڑ دیں گے تو اپنی زندگی کا گزر بسر کیسے کریں گے؟اس سوال کے جواب میں دعا ملک کہتی ہیں کہ ’جیسا کہ مولا علی نے کہا ہے کہ اس چڑیا کی طرح زندگی گزارو جو رات میں منہ میں اگلے دن کے لیے اناج کا دانہ لے کر نہیں سوتی اور اللہ اس چڑیا کو کس طرح زندہ رکھتا ہے، ہم بھی اس چڑیا کی طرح ہی زندگی گزاریں گے‘۔واضح رہے کہ چند روز قبل سابق اداکار فیروز خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ ’میرے مداح اس حوالے سے میرے بیان کا انتظار کررہے تھے، میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close