اسلام آباد (پی این آئی) عورت کو اللہ نے اتنا بڑا مقام دیا ہے کہ اس کے پیروں تلے جنت رکھ دی۔ گلوکارہ شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میرا یہ سوال ہے کہ میرا جسم میری مرضی جیسے بے ہودہ اور غلیظ سلوگن پر بحث کو کیوں آگے بڑھایا جارہا ہے ، میرا جسم میری مرضی کے
الفاظ شرک ہیں ۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا جسم اس کی مرضی کیسے ہو سکتا ہے ، جس شخص کی آنکھ خراب ہے کیا وہ اسے خود ٹھیک کر لے گا ، اگر کسی کو کینسر ہے تو کیا وہ اسے اپنے جسم سے نکال سکتا ہے ، ہم کس شکل کے پیدا ہوں گے ، ہمار ارنگ ،قداورخون کا گروپ کیا ہوگا کیاہمیں اس کا علم ہوتا ہے ، یہاں تک کہ ہم اپنا نام اپنی مرضی سے نہیں رکھ سکتے تو پھر میرا جسم میری مرضی کیسے ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ٹھیک ہے لیکن اس کا سلوگن ٹھیک نہیں ، میر اجسم میری مرضی نہیں ،اگر آپ نے عورتوں کے حقوق کے بارے میں بات کرنی ہے تو عورت کی تعلیم کے حقوق کے بارے میں بات کریں ، عورت کو اللہ تعالیٰ نے اتنا بڑا مقام دیا ہے کہ اس کے پیروں تلے جنت رکھ دی ، بھائی اپنی بہنوں کا تحفظ کرتے ہیں ، میری درخواست ہے کہ لوگوں سے نفرت نہ کریں کیونکہ آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں کتنے لوگ تھے جو آج آپ کے ساتھ نہیں اور دنیا سے چلے گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں