منیبہ مزاری نےامان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئےامان اللہ خان کے حوالے سے کچھ یادیں شیئرکی جنہیں جان کر ہرآنکھ نم ہوگئی

لاہور(پی این آئی)انسانی حقوق کی کارکن منیبہ مزاری نے کامیڈی کنگ امان اللہ خان کے حوالے سے کچھ یادیں شیئر کی ہیں جنہیں جان کر کوئی بھی شخص پرنم ہوسکتا ہے۔منیبہ مزاری نےامان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کااظہارکرتے ہوئے ان سے منسوب کچھ یادوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امان اللہ نے اُنہیں اداسی کی صورت میں فون کرنے کا کہا تھا تاکہ وہ انہیں (منیبہ کو) ہنسا سکیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امان اللہ خان مرحوم کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بنائی گئی کچھ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ امان اللہ نے انہیں کہا تھا کہ ’بیٹاجب کبھی آپ اداس ہوں مجھے ایک فون کال کرنا اور میں آپ کو قہقہہ لگانے پر مجبور کردوں گا۔‘۔منیبہ نے شکستہ دل ایموجی شیئر کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائیہ کلمات بھی اداکئے۔منیبہ کی ٹویٹ پر ان کے مداح بھی جذباتی ہوگئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے امان اللہ خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں کیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close