اسلام آباد(پی این آئی) خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کا تنازع اس وقت پاکستان بھر میں موضوع بحث ہونا ہوا ہے۔سوشل میڈیا ہو یا ٹی و ی چینل، ہر جگہ معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر اور عورت مارچ کا ذکر ہو رہا ہے۔اسی دوران تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سارے
معاملے کے بعد خلیل الرحمان قمر سے کچھ سرمایہ داروں ا ور سپانسرز نے رابطہ کیا ہے اور انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے نظریے کو آگے لے کر چلیں ، اسی کے مطابق ڈرامے اور فلمیں بنائیں، ہم پیسے لگانے کو تیار ہیں۔بات کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ خلیل الرحمان قمر کو تنزلی کا سامنا کرنا ہو گا، مگر کچھ سرمایہ دار اور سپانسرز ایسے ہیں جو ان کے نظریے کے حامی ہیں اور انہوں نے پیشکش کر دی ہے کہ وہ خلیل الرحمان قمر کے اسکرپٹس پر پیسے لگانے کو تیار ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل نے معروف ادیب خلیل الرحمان قمر سے کئے گئے معاہدے کو ختم کر دیا تھا جبکہ دوسری جانب کہا جا رہا تھا کہ ممکن ہے کہ ان کو اب شوبز انڈسٹری میں کام نہ ملے۔لیکن ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے خبر دی ہے کہ خلیل الرحمان قمر کو کافی مضبوط لوگوں نے پیشکش کی ہے کہ وہ ان کے نظریے کے مطابق ڈرامے اور فلمیں بنائیں، پیسے ان کی جانب سے لگائے جائیں گے۔یہ معاملہ ایک ٹی و ی چینل سے شروع ہوا تھا جس میں خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کئے تھے جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔لیکن اب خلیل الرحمان قمر کو سرمایہ داروں اور سپانسرز نے ان سے راباطہ کیا ہے اور انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے نظریے کو آگے لے کر چلیں ، اسی کے مطابق ڈرامے اور فلمیں بنائیں، ہم پیسے لگانے کو تیار ہیں۔ اس سے قبل خلیل الرحمان قمر نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ایک نئے ڈرامے کے ساتھ واپس آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں