معروف ادکارفیروز خان نے شوبز چھوڑنے کااعلان کر دیا

معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔گزشتہ ماہ چند ہفتوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلد ہی اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے۔رپورٹس تھیں کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری

کے کامیاب اداکار فیروز خان نے بھی گلوکارہ رابی پیرزادہ اور حمزہ علی عباسی جیسے اداکاروں کے نقشے قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس حوالے سے جلد اعلان بھی کریں گے۔یہ خبریں اس وقت گردش کرنیں لگی تھیں جب کہ چند ہفتے قبل فیروز خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیا تھا، جس پر ان کے مداحوں نے پریشانی کا اظہار بھی کیا تھا۔اور اب انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے شوبز چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی زندگی کا مقصد مذہب کی تعلیم پھیلانا ہے۔فیروز خان نے مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ مذکورہ پلیٹ فارم کو مذہبی تعلیمات کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کریں گے۔انہوں نے لکھا کہ انہیں معلوم ہے کہ مداح ان کے جواب کے منتظر تھے اور اب وہ مداحوں سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کی اور انہوں نے اب تک ایک درجن تک ڈراموں میں کام کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’گل رعنا، چپ رہو، تم سے مل کے، وہ ایک پل اور دل کیا کرے‘ شامل ہیں۔فیروز خان نے ’زندگی کتنی حسن ہے‘ اور ’ٹچ بٹن‘ جیسی فلموں میں کام بھی کیا ہے، ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ رواں سال ریلیز ہونے کا امکان ہے۔فیروز خان اداکارہ حمیمہ ملک اور دعا ملک کے بھائی ہیں، انہوں نے ایک بار اپنی بہنوں کے لیے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’اگر ان کی بہنوں حمیمہ اور دعا ملک کی ذاتی زندگی اور ان کے کیریئر سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق ان کے پاس ہوتا یا ان سے پوچھا جاتا تو وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے نہیں دیتے۔ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی چوں کہ ان کی بہنوں کی ذاتی زندگی پر ان کا کوئی اختیار نہیں اور وہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چاہتی ہیں، اس لیے وہ انہیں منع نہیں کرسکتے۔انٹرویو میں انہوں نے شوبز اور مذہب میں تصادم کے حوالے سے بھی بات کی اور اعتراف کیا کہ انہیں بعض مرتبہ یہ خیال آتا ہے کہ شوبز انڈسٹری اور مذہب میں تصادم ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے نصیب میں شوبز انڈسٹری میں کام کرنا لکھا ہوا ہے، وہ اس انڈسٹری کا حصہ رہیں گے اور جس دن ان کی قسمت سے متعلق دوسرا فیصلہ ہوگیا تو وہ اسی پر عمل کریں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close