سہیل احمد نے کامیڈی کنگ امان اللہ خان کے انتقال پراہم پیغام جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی )کامیڈی کے کنگ امان اللہ طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد آج انتقال کر گئے ہیں اور ان کے انتقال پر معروف مزاحیہ اداکار سہیل احمد نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سہیل احمد نے امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ کا انتقال پاکستان کی پرفارمنگ آرٹ فیلڈ

کا سب سے بڑا نقصان ہے ، وہ ایسے فنکار تھے کہ ان جیسا تاریخ میں کوئی دوسرا نہیں جس نے ان جیسی عوام کی خدمت کی ہو ، جیسی تفریح انہوں نے فراہم کی وہ اور کسی دوسرے کے ہاں نظر نہیں آتی ، یہ بہت بڑے فنکار تھے ، ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔سہیل احمد کا کہناتھا کہ امان اللہ نے 40 سے 42 سال لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھریں ، وہ 1978 میں اس فیلڈ میں آ ئے تھے ،میں تمام لوگوں سے گزارش کروں گا کہ وہ ان کی مغفرت کیلئے دعا کریں ، وہ بہت بڑے آدمی تھے ، ان کا یہ حق بنتا ہے کہ ہم ان کیلئے دعا گو ہو جائیں ۔سہیل احمد کا کہناتھا کہ امان اللہ خان دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہو سکتا ،ہم نے ساری زندگی ان کے ساتھ کام کیا ، ان میں پاکستان کی عوام کو تفریح فراہم کرنے کی بے پناہ لگن پائی جاتی تھی ، وہ بہت ہی اچھے انسان تھے ۔سہیل احمد کا کہناتھا کہ میں میڈیا سے گزارش کرتاہوں کہ ایسی خبر نہ چلائی جائے کہ وہ کسم پرسی کی حالت میں چلے گئے کہ ان کو کسی نے پوچھا نہیں ، ان سے ساری دنیا پیار کرتی تھی ، حکمرانوں اور ہسپتال کے لوگوں نے ان کے ساتھ بہت محبت کی ، ان کی بیماری بڑی خطرناک تھی ، تین چار سال سے کبھی وہ آکسیجن اور کبھی وینٹی لیٹر پر چلے جاتے تھے ، ان کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا ۔سہیل احمد نے کہا کہ امان اللہ نے ہمارے سامنے ساری ساری رات کام کیا ، تھیٹر کے بعد وہ مختلف پروگرامز میں چلے جایا کرتے تھے ، لوگوں کو ہنسانا ان کا جنون تھا ، وہ بہت ہی جنونی آدمی تھے ، ایسا جنونی آرٹسٹ میں نے نہیں دیکھا جسے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا جنون ہو ۔وہ کامیڈی کے بادشاہ تھے اور بادشاہوں والی شان کے ساتھ ہی اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close