ماروی سرمد سے معافی ایک ہی صورت میں مانگوں گا ، خلیل الرحمٰن قمر نے بڑی شرط عائد کر دی

لاہور(پی این آئی)معروف ڈرامہ نویس اورلکھاری خلیل الرحمان قمرنےکہاہےکہ اگرکسی عورت کو اس کےجسم یاشکل کانام لےکرگالی دینے کی آئین ، اخلاق اور شرع اجازت نہیں دیتی تو کیاکسی مرد کو ’’شٹ اَپ ‘‘کہنا آئین میں لکھا ہے یا اخلاق اِس بات کی اجازت دیتا ہے؟مجھے کوئی شٹ اَپ کہے گا تو جنگ ہو گی اور

میں پھر نقد جواب دوں گا،میں کسی عورت کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ مجھے شٹ اَپ کہے،ماروی سرمد نے مجھے شٹ اَپ کہا ،میرےلئے یہ گالی ہے ،ماروی سرمد شکر کرے کہ میں علیحدہ بیٹھا ہوا تھا ورنہ میں ایسا کسی کو الاؤ نہیں کرتا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اگر مجھے کسی عورت کو گالی دینے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی عورت کو بھی اجازت نہیں ہے کہ وہ مجھے گالی دے،میں نے ماروی سرمد کو گالی کےجواب میں گالی دی اور وہ اس کی مستحق تھی،ماروی سرمد نے جوکیا اُس کا اُسے جواب ملا ۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے ملنے والی شہرت سنبھال کر رکھی ہے اور یہ شہرت میرے پاس کئی سالوں سے ہے،اگر مجھے کوئی گالی دے گا تو میں بھی گالی دوں گا ،ماروی سرمد اپنے ’شٹ اَپ ‘کہنے کی معافی مانگے تو میں گالی کی بھی معافی مانگ لوں گا اور دس معافیاں مانگ لوں گا ،اگر وہ مجھے شٹ اَپ نہ کہتی تو پھر ہو سکتا ہے کہ میں بھی کچھ نہ کہتا۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں جو کچھ ہوا بہتر تھا کہ یہ سب کچھ نہ ہوتا لیکن اگر کوئی میرے ساتھ بدتمیزی کرے گا تو پھر میں بھی بد تمیزی نہ کرتا ،وہ دعا کریں کہ وہ ٹی وی شو میں ٹیلی فون پر تھیں ،اگر وہ میرے سامنے ہوتیں تو پھر وہ بد تمیزی نہ کرتیں۔انہوں نے کہا کہ میں گالیاں نہیں دیتا لیکن اگر کوئی مجھے گالیاں دے گا تو جوابا پھر میں بھی گالیاں دیتا ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close