لاہور، جعلی پولیس مقابلے کا پول کھل گیا، مرنے والا ڈاکو نہیں کون تھا؟

لاہور (پی این آئی) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کا پول کھل گیا یے اور اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکپتن پولیس نے اپنے

اہلکار کی ہلاکت کے بعدنواب ٹاؤن کے تاجر فیصل بٹ کوگھر سے نکال کر قتل کردیا۔۔۔ پاکپتن پولیس تاجر یوسف بٹ کو لین دین کے معاملے پر گرفتار کرنے پہنچی تھی، پاکپتن پولیس نے 9 مارچ کو یوسف بٹ کے خلاف آئل ٹینکر کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں ایک کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار روپے کی ڈکیتی ظاہر کی گئی تھی۔۔۔ رپورٹس کے

مطابق پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر فلک شیر سمیت 11 اہلکار پرائیوٹ گاڑیوں میں یوسف بٹ کے گھر پہنچے تھے جس پر یوسف بٹ کے بھائی فیصل بٹ نے سفید کپڑوں میں گھسنے والے اہلکار کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی۔۔۔ فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار خلیل ہلاک ہو گیا تو پولیس اہلکاروں نے فیصل بٹ کو گھر سے باہر لا کر مار دیا اور ہلاک

اہلکار خلیل کو اسپتال لے جا کر وردی پہنا دی جس کی تصویریں بھی سامنے آگئیں۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل بٹ ڈاکو نہیں، تاجر تھا اور فش مارکیٹ بھاٹی گیٹ کا جنر ل سیکرٹری بھی تھا۔۔۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ یہ درست ہے کہ فیصل بٹ ڈاکو نہیں تھا یہ لین دین کا معاملہ

تھا تاہم اس نے پولیس پر گولی چلائی جوابی کارروائی میں فیصل بٹ مارا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں