ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل بروز اتوار دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جائے۔
ڈپٹی کمشنر تنویر خان کے مطابق 12 اپریل کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک اہم شاہراہوں پر مکمل پابندی رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق کوڑ فورٹ، خرگی جنڈولہ، گرداوی، نیلی کچ، گومل زام ڈیم جانے والے راستوں اور جنوبی وزیرستان اپر کی حدود تک آمد و رفت معطل رہے گی، جبکہ جنڈولہ بازار کو بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






