بارشوں سے تباہی ، بڑا جانی و مالی نقصان ، افسوسناک خبر آگئی

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے سبب مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 20 بچے، 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، جبکہ 85 افراد زخمی ہوئے، جن میں 38 بچے، 11 خواتین اور 36 مرد شامل ہیں۔

اس دوران مجموعی طور پر 140 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 115 گھروں کو جزوی جبکہ 25 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع بشمول بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر اپر، باجوڑ، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کو فوری طور پر امدادی سامان فراہم کریں۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں زلزلے اور بارش کے باعث شیخ یوسف اڈے پر ایک عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ متاثرہ شہری کے مطابق اس واقعے میں پونے تین کروڑ روپے سے زائد کا مالی نقصان ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close