انا للہ وانا الیہ راجعون۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ڈاکٹر، ڈاکٹر عرفان الٰہی انتقال کر گئے ہیں۔
ڈاکٹر عرفان الٰہی گزشتہ 31 سال سے ہائیکورٹ بار کے ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے اور 1995 سے اس ادارے سے وابستہ رہتے ہوئے وکلاء کو طبی سہولیات فراہم کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر ان کی رہائش گاہ 139 اے، احمد بلاک، گارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر، دیگر عہدیداران اور وکلاء برادری نے ڈاکٹر عرفان الٰہی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






