قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے سوات سے منتخب ایم پی اے کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔
سوات سے منتخب پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل حکیم کو نیب کی جانب سے سوالنامہ واپس جمع کرانے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل حکیم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے۔
نیب نے وضاحتی سوالنامے کا جواب جمع نہ کرانے پر اسمبلی سیکریٹریٹ کو یاد دہانی کا مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں فضل حکیم کو فوری طور پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے نیب کی جانب سے مراسلہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






